کانپور،10مارچ(ایجنسی) قومی علماء کونسل کے صدر عامر رشدی مدنی کے خلاف کانپور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. رشدی پر لکھنؤ میں حالیہ ہلاک سیف اللہ کے خاندان والوں کو مبینہ طور پر اکسانے کا الزام ہے. اتر پردیش کے اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) دلجیت چودھری نے کانپور میں ایس ایس پی کو رشدی کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی تھی.
اس درمیان سیف اللہ کے والد سرتاج نے کہا
ہے کہ عامر رشدی ان کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں وہ جھوٹ ہے. سرتاج کے مطابق اگر عامر رشدی ان کے سامنے بولتے تو وہیں انہیں چپ کرا دیتے. سرتاج نے کہا کہ وہ پوری طرح ڈٹ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں.
اس سے پہلے عامر رشدی نے کانپور میں سیف اللہ کے خاندان والوں سے ملنے کے بعد سیف اللہ کے انکاؤنٹر کو فرضی بتایا تھا. انہوں نے سیف اللہ کے مارے جانے پر کئی طرح کے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گے.